یہ کپڑا تو بہت مہنگا پڑا ہے
بدن عریاں رہے تو کیا بُرا ہے
نمُو جیسے ہوئی ویسا نہیں ہے
بدلتے پیڑ کو بدلا گیا ہے
میں گِریہ کاٹ کر بویا گیا ہوں
سمندر میرے اندر یوں اُگا ہے
چلو چھاؤں میں بیٹھے تھک گیا ہوں
کہاں جائے گا رستہ کیا پتہ ہے
اُچھل سکتا ہوں لیکن اس زمیں پر
فلک پر کون سِیدھے سر کھڑا ہے
مجھے انسان سے بندر بنا کر
تماشائی، تماشا دیکھتا ہے
قمر ساجد
No comments:
Post a Comment