صفحات

Thursday, 6 November 2014

جب سجے محفل مے شام میں آ جائے کوئی

جب سجے محفلِ مے شام میں آ جائے کوئی
پینے بیٹھیں تو نظر جام میں آ جائے کوئی
یہ مقدر کے کرشمے ہیں کہ اکثر اوقات
ہو نگاہوں میں کوئی، دام میں آ جائے کوئی
مجھ سے ملنے نہیں دیتے مجھے دنیا والے
صبح رخصت ہو کوئی، شام میں آ جائے کوئی
اس کا دھیان آئے تو گھر ایسے مہک جاتا ہے
جیسے دیوار و در و بام میں آ جائے کوئی
ہم تو اس کو سر آنکھوں پہ بٹھا لیتے ہیں
سوئے میخانہ جو احرام میں آ جائے کوئی
گرچہ امکاں تو بہت کم ہے مگر کیا معلوم
پھر کسی روز کسی شام میں آ جائے کوئی
جانے کب سے ہوں کسی خواب جزیرے میں فرازؔ
کاش اِس قریۂ گمنام میں آ جائے کوئی

احمد فراز

No comments:

Post a Comment