صفحات

Tuesday, 15 December 2015

فرات ہجر میں بے آسرا بھی تھا اک شخص

فراتِ ہجر میں بے آسرا بھی تھا اک شخص
انا کی دھوپ میں پتھر بھی ہو گیا اک شخص
تمام شہر پہ وحشت اسی کے ہجر کی تھی
گئے دنوں میں جو مجھ سے جدا ہوا اک شخص
کنارے پر تھے اسے بے بسی سے دیکھتے لوگ
صدائیں دیتا رہا دریا میں ڈوبتا اک شخص
کوئی تھا دوست یا دشمن یا اجنبی تھا کوئی
بڑی ہی دیر مجھے دیکھتا رہا اک شخص
یہ صدیوں پھیلی جدائی مٹا بھی سکتے تھے
اے کاش میرے لیے کچھ دیر سوچتا اک شخص
عقیلؔ جس کے بِنا جینے کا حوصلہ بھی نہ تھا
تمام عمر وہی میرا نہ ہو سکا اک شخص

عقیل شاہ

No comments:

Post a Comment