صفحات

Monday, 4 January 2016

مطلب معاملات کا کچھ پا گیا ہوں میں

مطلب معاملات کا کچھ پا گیا ہوں میں
ہنس کر فریبِ چشمِ کرم کھا گیا ہوں میں
بس انتہا ہے چھوڑئیے بس رہنے دیجیئے
خود اپنے اعتماد سے شرما گیا ہوں میں
ساقی ذرا نگاہ ملا کر تو دیکھنا
کمبخت ہوش میں تو نہیں آ گیا ہوں میں
شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں
کیا اب حساب بھی تُو مِرا لے گا حشر میں
کیا یہ عتاب کم ہے یہاں آ گیا ہوں میں
میں عشق ہوں مِرا بھلا کیا کام دار سے
وہ شرع تھی جسے وہاں لٹکا گیا ہوں میں
نکلا تھا مے کدے سے کہ اب گھر چلوں عدمؔ
گھبرا کے سوئے مے کدہ پھر آ گیا ہوں میں

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment