صفحات

Tuesday, 10 January 2017

برف سورج میں سمندر میں بیاباں دیکھا

برف سورج میں سمندر میں بیاباں دیکھا
رات کو ہم نے عجب خوابِ پریشاں دیکھا
جس کو پردے میں بھی دیکھے سے ہوں خیرہ آنکھیں
ہم نے اس شعلۂ بے باک کو عریاں دیکھا
تشنہ لب ریت کی ہر موج کو دریا سمجھے
ڈوبنے والے کی آنکھوں میں بیاباں دیکھا
زندگی!! تیرے کئی رنگ ہمیں یاد آئے
پتھروں میں کسی تتلی کو جو لرزاں دیکھا
کن طلسمات میں ہوں قید یہ اسرار ہے کیا
جس نے کچھ پوچھنا چاہا اسے حیراں دیکھا

بشر نواز

No comments:

Post a Comment