صفحات

Saturday, 4 July 2020

ستارہ وار ترے غم میں جل بجھا ہوں میں

ستارہ وار تِرے غم میں جل بجھا ہوں میں
یہ کس طرح کی اذیت میں مبتلا ہوں میں
میں آدھا جملۂ خوش کن تھا آدھا مصرعۂ تر
پر احتیاط سے "برتا" نہیں گیا ہوں میں
مِرے وجود میں رکھی یہ روشنی کیا ہے
یہ کس چراغ کی مانند جل رہا ہوں میں
وہ اپنا عکس مِری چشمِ تر میں دیکھتی تھی
تجھ آئینے سے بہت معتبر رہا ہوں میں
کہ میرے پیروں تلے آ رہے ہیں ماہ و نجوم
یہ کون سمت سفر پر نکل پڑا ہوں میں
میں شاخِ نخلِ شکستہ سہی مگر ذی شان
نجانے کتنے پرندوں کا آسرا ہوں میں

ذیشان مرتضیٰ

No comments:

Post a Comment