ایسا نہ ہو کہ زندگی یہ دردِ سر بنے
کوئی تو میرا یار،۔ مِرا ہمسفر بنے
ایسا نہ ہو کہ ارماں سبھی جل کے خاک ہوں
ہنستی ہوئی یہ آنکھ کہیں چشمِ تر بنے
کوئی ملا نہ زندگی میں مستقل مزاج
جتنے بھی رازدار تھے سب مختصر بنے
کیسا ستم ہے آج زمانے میں دوستو
اہلِ ریا بھی منصف اور معتبر بنے
شاید کہ چھوڑ دے یہ خودی چھوڑ دے غرور
جو ایک بار حسنِ بتاں توڑ کر بنے
گوہر کوئی تو ایسا ملے جو کرے وفا
دھڑکن بنے جو دل کی جو میرا جگر بنے
گوہر فرید
No comments:
Post a Comment