صفحات

Thursday, 20 May 2021

شہر کے ہسپتال میں اس کو ایک ہفتہ ہوا ہے آئے ہوئے

 شہر کے ہسپتال میں اس کو

ایک ہفتہ ہوا ہے آئے ہوئے

سات نمبر کا کانا ٹھیکیدار

کانپتا تھا جو دیکھ کر نشتر

اس کے زخموں پہ آج کل وہ خود

اپنے ہاتھوں سے پھاہے رکھتی ہے

لنگڑا بدھ سین گیارہ نمبر کا

اس کی آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں

گھونٹ کڑوی دوا کے پیتا ہے

پانچ نمبر کا دِق زدہ شاعر

دیکھ کر اس کو شعر کہتا ہے

وارڈ کے کتنے ہی مریضوں سے

اس نے وعدہ کیا ہے شادی کا

وارڈ کے کتنے ہی مریضوں کو

تندرستی بحال ہونے پر

اس کے ہمراہ گھر بسانا ہے


آفتاب شمسی

No comments:

Post a Comment