عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسینؑ
دین و حیات میں ہے اہم کیا بتا دیا
کر کے سناں کی چھاؤں میں سجدہ بتا دیا
اللہ کی قسم وہ جہنم میں جائے گا
جس نے مِرے حسینؑ کو مردہ بتا دیا
طیبہ سے کربلا کا سفر کر کے آفریں
شبیرؑ نے بہشت کا رستہ بتا دیا
بیعت کی پھر تو کیوں ہے گزارش کرے یزید
شہؑ نے جب اپنا عزم و ارادہ بتا دیا
قرباں ہیں اہلِ بیت کے بچے بھی دین پر
اصغر نے تیر کھا کے یہ جذبہ بتا دیا
سر کے بھی مول دین ملے تو خرید لو
ابنِ علیؑ نے کر کے یہ سودا بتا دیا
فاسق لعیں یزید کی بیعت کریں قبول
ہم سے کبھی بھی ایسا نہ ہو گا بتا دیا
زاہد نے پوچھا دیں سے جو جنت کا راستہ
شبیرؑ کا ہے نقشِ کفِ پا بتا دیا
زاہد رضا بنارسی
No comments:
Post a Comment