صفحات

Friday, 1 October 2021

طاقت کا ہے غرور جنوں ہے خمار ہے

 طاقت کا ہے غرور جنوں ہے خمار ہے

ایسے ہی آدمی کے مقدّر میں ہار ہے

ہے دیس میرا گرچہ خزاں کی لپیٹ میں

مٹی سے میں جُڑا ہوں، اُمیدِ بہار ہے

جذبات سے جو کھیلے کسی وضعدار کے

بدبخت نامراد سزاوارِ دار ہے

سچ مان لوں دلیل مناظر کی میں اگر

فرقہ تو جیت جائے گا مذہب کی ہار ہے

اک جنگ خیر و شر میں ہمیشہ سے ہے لگی

مومن کے واسطے یہ جہاں کارزار ہے

پھر کیسے پڑ سکے گی عزازیل کی نظر

رب کی عنایتوں کا وطن پر حصار ہے

اک دستخط کے بدلے ہیں لاکھوں کما لیے

ایسا ہی سُود مند مِرا کاروبار ہے


عامر شہزاد تشنہ

No comments:

Post a Comment