صفحات

Thursday, 7 October 2021

ہم آج تک نہ ہو سکے جمہوریت شعار

 ہم آج تک نہ ہو سکے جمہوریت شعار

ہوتی رہی ہے فوج مشرف بہ اقتدار

خوفِ خزاں ہے کوئی نہ اندیشۂ بہار

ہے دستِ بے حساں میں گلستاں کا کاروبار

سب جانتے ہیں کس لیے باقی نہیں رہا

عمّال پر بھروسہ، عدالت پہ اعتبار

چُنتی ہے جن کو قوم، ہٹاتا ہے ان کو کون

کرتا ہے کون پشت سے جمہوریت پہ وار


فخرالدین بلے

No comments:

Post a Comment