صفحات

Monday, 17 January 2022

ایسے بنتے ہیں وہ انجان خدا خیر کرے

 ایسے بنتے ہیں وہ انجان خدا خیر کرے

جیسے تھی ہی نہیں پہچان خدا خیر کرے

اہل ایماں کو بھی نفرت بھرے فتوے دے کر

تم نے پہنچا دیا شمشان خدا خیر کر ے

جھوٹ پر جھوٹ کہے جاتے ہیں کہنے والے

تھام ہاتھ میں قرآن خدا خیر کرے

مجھ پہ ہنستے ہیں میرے تن کو برہنہ کر کے

مغربی فیشنی طوفان خدا خیر کرے

وہ جو آئے تھے میرے رزق میں برکت لے کر

گھر سے جاتے ہیں وہ مہمان خدا خیر کرے


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment