صفحات

Sunday, 2 January 2022

اس جہاں میں پیار مہکے زندگی باقی رہے

 اس جہاں میں پیار مہکے زندگی باقی رہے

یہ دعا مانگو دلوں میں روشنی باقی رہے

آدمی پورا ہوا تو دیوتا ہو جائے گا

یہ ضروری ہے کہ اس میں کچھ کمی باقی رہے

دوستوں سے دل کا رشتہ کاش ہو کچھ اس طرح

دشمنی کے سائے میں بھی دوستی باقی رہے

دل کے آنگن میں اگے گا خواب کا سبزہ ضرور

شرط ہے آنکھوں میں اپنی کچھ نمی باقی رہے

عشق جب کریے کسی سے دل میں یہ جذبہ بھی ہو

لاکھ ہوں رُسوائیاں، پر عاشقی باقی رہے

دل میں میرے پل رہی ہے یہ تمنا آج بھی

اک سمندر پی چکوں، اور تشنگی باقی رہے


دیومنی پانڈے

No comments:

Post a Comment