صفحات

Sunday, 20 February 2022

جھوٹ سچ جب لگے تھے تجھے سوچ کر

 جھوٹ سچ جب لگے تھے تجھے سوچ کر

بر محل پھر کہے تھے تجھے سوچ کر

جب نہ تھا عشق تم بِن سکوں تھا بہت

اشکِ غم کب بہے تھے تجھے سوچ کر

روز پڑھ کر تجھے بھیجتے ہم رہے

جتنے بھی خط لکھے تھے تجھے سوچ کر

درد و غم اس قدر ہر قدم پر ستم

مسکرا کر سہے تھے تجھے سوچ کر

پھر ملاقات کا کچھ ارادہ نہ تھا

بے سبب سج رہے تھے تجھے سوچ کر

عشق تھا ہم سخن،۔ شاعرانہ فضا 

ہم غزل لکھ رہے تھے تجھے سوچ کر


صلہ سندھو

No comments:

Post a Comment