صفحات

Saturday, 3 September 2022

ظاہر ميں سرد و زرد ہے کاغان کی طرح

 ظاہر ميں سرد و زرد ہے کاغان کی طرح

ليکن مزاج اس کا ہے ملتان کي طرح

راز و نياز ميں بھی اکڑفوں نہيں گئی

وہ خط بھی لکھتا ہے تو چالان کی طرح

لقمہ حلال کا جو ملا اہلکار کو

اس نے چبا کے تھوک ديا پان کی طرح

ميں مبتلائے قرض رہا چار سال تک

وہ صرف چار دن رہا مہمان کی طرح

جب سے بہو کا راج ہے شوہر کے والدين

گھر ميں پڑے ہيں فالتو سامان کی طرح

گندم ہے سرفراز! علاجِ غمِ حيات

برگر کی شکل ميں ہو کہ ہو نان کی طرح


سرفراز شاہد

No comments:

Post a Comment