صفحات

Saturday, 17 September 2022

پتا پتا کہہ رہا ہے یا محمد مصطفیٰ

  عارفانہ کلام نعتیہ کلام


پتا پتا کہہ رہا ہے یا محمدؐ مصطفیٰﷺ

عرش پہ لِکھا ہُوا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

چھپ نہیں سکتا کھبی اسمِ محمدؐ دہر میں

ذرہ ذرہ کر رہا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

گونجتی ہے آج بھی ارض و سما میں یہ صدا

ہر طرف بس اک صدا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

یہ دعا کا معجزہ مجھ کو عطا اس نے کِیا

میری نسلوں پر عطا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

جب بھی کلمہ طیبہ میں نے پڑھا تو ہر طرف

نور سارا چھا گیا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

جب سے دل پہ لکھ دیا ہے آپؐ ہیں آقاؐ مِرے

آشکار ایسا ہوا ہے یا محمدؐ مصطفیٰؐ

ہر طرف میدان میں نصرت خدا کی مل گئی

جب بھی حیدر نے پکارا یا محمدؐ مصطفیٰؐ


فرقان حیدر

No comments:

Post a Comment