صفحات

Saturday, 17 September 2022

دل کو غم حسین سے تو روشنائی دے

 عارفانہ کلام منقبت سلام


دل کو غمِ حسینؑ سے تُو روشنائی دے

اے مُنکرِ علیؑ تجھے رستہ سُجھائی دے

مرنے سے پہلے بغضِ علیؑ دفن کر کہیں

ایسا نہ ہو کہ تیری لحد بھی دہائی دے

سچا ہے تو یزید پہ لعنت کے تیر پھینک

یا اپنی بے گناہی کی تُو خود صفائی دے

تُو مجلسِ حسینؑ میں شرکت تو کر کے دیکھ

تُو خود کہے گا؛ مولاؑ مجھے آشنائی دے

کچھ دیر فرض کیجیے یہ مجلسیں نہ ہوں

سارا جہاں حسینؑ کا قاتل دکھائی دے

نسخہ یہ آزمودہ ہے غم سے نجات کا

بس تُو غمِ حسینؑ کو دل تک رسائی دے

مجلس میں ایسے نعرے لگایا کرو نوید

مُنکر کو اس کی گونج لحد تک سنائی دے


نوید حیدر ہاشمی

No comments:

Post a Comment