صفحات

Sunday, 18 September 2022

مرنے کے بعد بھی دے عشق نبی کا موسم

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مرنے کے بعد بھی دے عشقِ نبیؐ کا موسم

میری لحد میں اُترے یہ روشنی کا موسم

دل کی لگی کا روگی ہوں لے چلو مدینے

آئے گا راس مجھ کو شہرِ نبیﷺ کا موسم

میں نذر کیا کروں گا دامن تہی ہے میرا

کب تک مجھے ڈسے گا یہ مفلسی کا موسم

اس ارضِ جان و دل میں یارب! ہمیش مہکے

بو بکرؓ کا، عمرؓ کا عثماںؓ، علیؓ کا موسم

جنت کی نعمتوں کا مُنکر ہے کون کافر؟

کیا واں بھی مل سکے گا اُنؐ کی گلی کا موسم

میری تمام نسلوں کے بھی سر کا تاج ٹھہرے

حُبِ نبیﷺ کی چَٹکی ہوئی چاندنی کا موسم

میں ریاض یاسیت کے پانی میں گِھر گیا ہوں

مِرے کاسۂ ہنر میں کھُلے خوشدلی کا موسم


ریاض حسین چودھری

No comments:

Post a Comment