صفحات

Sunday, 18 September 2022

زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا

محمدﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا

محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو

یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا

نبیﷺ کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی

زباں میلی نہیں ہوتی،۔ سخن میلا نہیں ہوتا

میرے آقاؐ کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے

کبھی اہل محمدﷺ کا بدن میلا نہیں ہوتا

گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے

نبیﷺ کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا

جو نام مصطفٰیﷺ چومیں کبھی دکھتی نہیں آنکھیں

پہن لے پیار جو انﷺ کا بدن میلا نہیں ہوتا

میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے

ثنائے مصطفٰیﷺ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا​


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment