صفحات

Saturday, 15 October 2022

میں جس گمان میں رہتا ہوں ایک مدت سے

 میں جس گمان میں رہتا ہوں ایک مدت سے

وہ اس گمان کی حد کو تو چُھو کے دکھلائے

مجھے بھلا یہاں کیسے سمجھ سکے کوئی

خود اس تلاش میں لمبے سفر سے ہو آئے

اذیتوں کا، دُکھوں کا ہجوم رہتا ہے

مجھے قریب سے دیکھے کوئی تو مر جائے

بہت سے لوگ مجھے روز آ کے ملتے ہیں

کوئی تو ہو مجھے آ کے مجھ سے ملوائے

میں رات  دیر تلک سوچتا رہا خود کو

وہ سو گئے ہیں جنہوں نے گناہ گِنوائے

 

کاشف سلطان

No comments:

Post a Comment