صفحات

Wednesday, 2 November 2022

کوئی حالات کی گردش سے نکالے مجھ کو

 کوئی حالات کی گردش سے نکالے مجھ کو

مکڑیاں وقت کی پہنا گئیں جالے مجھ کو

جب تِری یادوں کی وادی میں سفر کرتی ہوں

ڈسنے لگتے ہیں اندھیروں میں اجالے مجھ کو

صبر کے شمع تجھے دیکھ کے پگھلی ورنہ

مدتوں تک رہا طوفان سنبھالے مجھ کو

جس طرح چاندنی تاروں کو چھپا لیتی ہے

اس طرح آ کے کوئی مجھ سے چُرا لے مجھ کو

رات بھر میں نے دعا صبح کی مانگی لیکن

دن نے بھی کر دیا سودج کے حوالے مجھ کو

اب بگولے کی طرح پھرتی ہوں صحراؤں میں

ایک حسرت تھی وہ پلکوں میں چھپا لے مجھ کو

میناؔ چٹان پہ لکھی ہوئی تحریر ہوں میں

کوئی سکّے کی طرح اب نہ اچھالے مجھ کو


مینا نقوی

No comments:

Post a Comment