یہ چلتی پھرتی دعاؤں کا عالمی دن ہے
دعائیں لیجے کہ ماؤں کا عالمی دن ہے
جو روز صبح مُصلے سے ہو کے آتی ہیں
اُنہی خموش صداؤں کا عالمی دن ہے
تمام رنگ ہیں جن سے ہماری ہستی کے
اُنہی سفید رِداؤں کا عالمی دن ہے
بھڑکتے وقت کے شعلوں میں ریشمی ٹھنڈک
کڑکتی دھوپ میں چھاؤں کا عالمی دن ہے
تمام عمر چمکتا ہے مامتا کا چراغ
کہاں بس آج ہی ماؤں کا عالمی دن ہے
رحمان فارس
No comments:
Post a Comment