صفحات

Saturday, 1 April 2023

جانے والوں کی طرف ہاتھ بڑھا رکھے ہیں

 جانے والوں کی طرف ہاتھ بڑھا رکھے ہیں

ہم نے آنکھوں سے تبھی اشک جدا رکھے ہیں

جانتا ہوں کہ کبھی مل نہ سکوں گا تجھ سے

پھر بھی آنکھوں میں تِرے خواب سجا رکھے ہیں

جو لگاتے ہیں نئے زخم ہمیں، روزانہ

ہم نے وہ لوگ بھی سینے سے لگا رکھے ہیں

اس قدر آپ کے آنے کی خوشی ہے دیکھیں

ہم نے دن میں بھی سبھی دِیپ جلا رکھے ہیں

ایک تو پہلے ہی وحشت کی فراوانی ہے

پھر جو دستور زمانے نے بنا رکھے ہیں

تب سے وہ حسن کسی اور ہی جوبن پر ہے

جب سے ہونٹ اس نے یوں دانتوں میں دبا رکھے ہیں

تا کہ وہ دور سے پہچان لے اپنا شوزب

بس اسی واسطے پھر بال اڑا رکھے ہیں


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment