صفحات

Thursday, 4 May 2023

تم نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کے بارے پاگل

 تم نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کے بارے پاگل​

ننگے پاؤں ہیں اور تلوار کے دھارے پاگل​

اس قدر تیرگی میں کیسے ٹھکانہ ڈھونڈیں

کون دیتا ہے فقیروں کو سہارے پاگل​

عمر بھر کون بھلا ساتھ تمہارا دیتا

تم تو بھولے ہو، دیوانے ہو، بیچارے پاگل

​نقد ڈھونڈے سے جہاں نیند میسر نہ ہوں​

واں تمہیں خواب ہیں درکار ادھارے پاگل

سانس دی، روح دی، دھڑکن دی، زندگی دی اسد​

کس قدر کم ہیں محبت کے خسارے پاگل​


ملک محمد اسد

No comments:

Post a Comment