عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نبیﷺ کی خوشبو نبیؐ کا جمال، کیا کہنے
زمین تیرے تریسٹھ وہ سال، کیا کہنے
نظر کے سامنے طیبہ ہے اور سبب ہے تُو
اے نعتِ سرورِ دیںﷺ کے خیال کیا کہنے
میں نعت کہتے ہوئے مر گیا تو لکھ دینا
ہوا ہے طیبہ میں وہ انتقال، کیا کہنے
رحیم نامِ خدا، آقا رحمتِ عالمﷺ
یہ فلسفہ بھی تِرا ذو الجلال کیا کہنے
رذیل کو رضی اللہ کر دے اک نسبت
یہ معجزہ، ہے یہ حکمت، کمال، کیا کہنے
بروزِ حشر کہے رب کہ نعت پڑھ صابر
رسولؐ سن کے یہ کہہ دیں؛ بلال کیا کہنے
بلال صابر
No comments:
Post a Comment