تیری آنکھوں میں جھلملاؤں کہیں
ساتھ رہ کر نظر نہ آؤں کہیں
اور مت فاصلے بڑھا مجھ سے
میں تُجھے بھُول ہی نہ جاؤں کہیں
جانے کس موڑ پر ضرورت ہو
آ بھی جانا جو میں بلاؤں کہیں
تُو بھی میری طرح مجھے ڈُھونڈے
میں بھی تیری طرح نہ جاؤں کہیں
آپ کا دل بہت کُشادہ ہے
میں بھی اس دل میں گھر بناؤں کہیں
میرے زخموں کو پھر کُرید ذرا
میں تیرا غم نہ بھُول جاؤں کہیں
جاوید قسیم
No comments:
Post a Comment