صفحات

Tuesday, 6 September 2022

لب پہ آتی ہے دعا بن کے یہ چاہت میری

 چمچے کی دعا


لب پہ آتی ہے دعا بن کے یہ چاہت میری

زندگی قاب کے چمچوں کی ہو صورت میری

کالی دولت سے مِرے گھر میں اجالا کر دے

اور غریبوں کی غریبی کو دوبالا کر دے

زندگی ہو مِری نیتاؤں کی صورت یا رب

ہو فقط اپنی غرض سے ہی محبت یا رب

چاپلوسی کے ہنر میں مجھے یکتا کر دے

جو بھی ہو میرے مقابل اسے پسپا کر دے


اتنی تاثیر خوشامد میں عطا کر مولا

کہ ہمیشہ رہے قبضے میں منسٹر مولا

روغن قاز کی مالش کا سلیقہ آ جائے

دام میں پھانستے رہنے کا طریقہ آ جائے

مِرے فتنوں سے ہر اک گھر کو اکھاڑا کر دے

غیر تو غیر ہیں اپنوں کا کباڑا کر دے

لیکن اللہ! پٹائی سے بچانا مجھ کو

جوتا چپل نہ پڑے دہر میں کھانا مجھ کو


اسرار جامعی

No comments:

Post a Comment