رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جب اس نے ہاتھ رکھا تھا فلاں پر
میں قابو رکھ نہیں پائی کماں پر
مِرے باغات سے مالی ہے غائب
سبھی الزام آتا ہے خزاں پر
سبب ہے خودکشی بدنامیوں کا
بھلا کیسے میں جاؤں آسماں پر
وہاں بے فائدہ ہے بحث کرنا
جہالت ڈال دے ڈیرے جہاں پر
تنزیلہ افضل
No comments:
Post a Comment