Friday, 10 July 2020

لوگ کیوں صرف غم بناتے ہیں

لوگ کیوں صرف غم بناتے ہیں
اک نئی دنیا ہم بناتے ہیں
عشق عادت مری پرانی ہے
روز ہم اک صنم بناتے ہیں
دنیا ظالم نہیں ہے ساری پر
سب ہی اپنا ستم بناتے ہیں
بک گئے سب یہاں لکھاری ہیں 
سچ لکھے وہ قلم بناتے ہیں
آخرت میں کلیم کیا ہو گا
دنیا کو ہم ارم بناتے ہیں

محمد کلیم

No comments:

Post a Comment