Tuesday, 7 July 2020

وہ منصف تھا

وہ منصف تھا
مگر اس کی نگاہوں کا
بلندی پر ہی مسکن تھا
سو جب اس نے ترازو میں
مجھے اور دوسری جانب
زمانے بھر کو رکھا تو

میرا پلڑا جھکا تیزی سے نیچے کو
وہ منصف تھا
مگر اس کی نگاہوں کا
بلندی پر ہی مسکن تھا

سید مبارک شاہ

No comments:

Post a Comment