Thursday, 9 July 2020

بہت مشکل ہے اس کے ساتھ کار دلبری کرنا

بہت مشکل ہے اس کے ساتھ کارِ دلبری کرنا
جسے رستے میں آتا ہو "سفر" کو ملتوی کرنا
کسی کے آخری خط نے گِرہ کھولی کہانی کی
ہمیں بھی "بزدلی" لگتا تھا پہلے خودکشی کرنا
یہ پرچہ وہ ہے جس میں نقل پر انعام ملتا ہے
وہ چہرہ سامنے رکھنا جب اس پر شاعری کرنا
کبوتر ٹوپیوں میں رکھ کے پھرتے ہیں یہاں کے لوگ
بہت محتاط ہو کر تم کوئی ✡ جادو گری کرنا
بہت بکھرا ہوا ہے وہ مِرے اطراف میں اظہر
کسی جانب سے بھی ممکن نہیں پہلو تہی کرنا

اظہر فراغ

No comments:

Post a Comment