سلام بر مولا علیؑ
یہ کہکشاں ستارے قمر رات کی دلیل
اور زندگی بذاتِ خود اس ذات کی دلیل
تاروں کی دھول نقشِ کفِ پائے مصطفیٰؐ
روشن سحر ہے رب سے ملاقات کی دلیل
جس کے لیے تھی کعبے کی دیوار شق ہوئی
اس کا وجود ارض و سماوات کی دلیل
ساری عبادتیں تِرے سونے پہ ہیں نثار
سارے رکوع ہیں اک تِری خیرات کی دلیل
معراج ہو، غدیر ہو، خیبر کی جنگ ہو
سب کچھ علیؑ ولی کے کمالات کی دلیل
تیروں کی جاء نماز پر اک سجدہٴ حسینؑ
سب انبیاء کی ساری مناجات کی دلیل
آنکھوں کے اشک، سینہ زنی اور قمع کے زخم
جنت میں داخلے کے نشانات کی دلیل
شبہ طراز
No comments:
Post a Comment