آؤ اب کہ طے کر لیں
سال جو نیا آیا
کس طرح گزاریں گے
سخت وہ سبھی باتیں
تلخ سی ملاقاتیں
ہجر کے وہ دن سارے
وصل میں کٹی راتیں
اپنے اندھے ماضی کو
کتنا یاد رکھنا ہے
کس قدر بھلانا ہے
قربتوں کی حد کتنی
فاصلے کہاں تک ہوں
کب تلک نبھانی ہے
کب جدائی آنی ہے
سر سے بوجھِ ہمدردی
کب کہاں اتاریں گے
آؤ اب کہ طے کر لیں
سال جو نیا آیا
کس طرح گزاریں گے
سال جو نیا آیا
کس طرح گزاریں گے
سخت وہ سبھی باتیں
تلخ سی ملاقاتیں
ہجر کے وہ دن سارے
وصل میں کٹی راتیں
اپنے اندھے ماضی کو
کتنا یاد رکھنا ہے
کس قدر بھلانا ہے
قربتوں کی حد کتنی
فاصلے کہاں تک ہوں
کب تلک نبھانی ہے
کب جدائی آنی ہے
سر سے بوجھِ ہمدردی
کب کہاں اتاریں گے
آؤ اب کہ طے کر لیں
سال جو نیا آیا
کس طرح گزاریں گے
عدنان راجا
No comments:
Post a Comment