Monday, 16 January 2017

شہر میں اب کوئی دیوانہ رہا ہو کہ نہ ہو

شہر میں اب کوئی دیوانہ رہا ہو کہ نہ ہو
مرگِ انبوہ تو ہے، جشن بپا ہو کہ نہ ہو
شورِ مستاں تو بہت ہے مگر اس فصل میں بھی
ہاتھ اٹھیں یا نہ اٹھیں، چاک قبا ہو کہ نہ ہو
یادِ یاراں بہت آتی ہے، مگر سوچتے ہیں
اب وطن میں کوئی اپنا بھی رہا ہو کہ نہ ہو
دل کو سوجھا تو ہے مضموں تِری خوش قامتی کا
ہم سے کوتاہ بیانوں سے ادا ہو کہ نہ ہو
شکر کر اے دلِ احسان فراموش! کہ تُو
درخورِ رنجشِ بے جا بھی رہا ہو کہ نہ ہو
آخری تیر شکاری کا مِری گھات میں ہے
پھر مِرے بعد کوئی نغمہ سرا ہو کہ نہ ہو

احمد فراز

No comments:

Post a Comment