آسماں اور زمیں ہوتے ہیں
جو محبت کے امیں ہوتے ہیں
جس طرح لوگ نظر آتے ہیں
ویسے کردار نہیں ہوتے ہیں
دیکھ کر رشک ہے آتا ان کو
لوگ کچھ اتنے حسیں ہوتے ہیں
ساتھ رہتے ہیں ہمیشہ ہی وہ
دل میں اپنے جو مکیں ہوتے ہیں
سامنے ہم تو مگر ہیں امجد
وہ مگر، اور کہیں ہوتے ہیں
امجد تجوانہ
No comments:
Post a Comment