Saturday, 2 January 2021

اے تجسس میں ڈالنے والے

 اے تجسس میں ڈالنے والے

ہم نہیں رک کے دیکھنے والے

چاہے جتنا بھی عشق سچا ہو

چھوڑ جاتے ہیں چھوڑنے والے

ایک مسند ہے بادشاہت کی

اس پہ بیٹھے ہیں مانگنے والے

آخرش خود کشی ہی کرتے ہیں

زندگی تجھ سے بھاگنے والے


نثار سلہری

No comments:

Post a Comment