رنگ خوشبوں گلاب کاغذ پر
دل کا سارا حساب کاغذ پر
ایک کچا گھڑا بناتے ہوئے
گڑ پڑا تھا چناب کاغذ پر
کورا رہنے نہیں دیا اس کو
لکھ کے کورا جواب کاغذ پر
حرف سونے میں تولنے والے
کیسے لکھیں کتاب کاغذ پر
تیرے چہرے میں رنگ بھرتے ہوئے
کھل اٹھے تھے گلاب کاغذ پر
مسعود احمد اوکاڑوی
No comments:
Post a Comment