Thursday, 19 August 2021

میں بھی تو دیکھوں شان علی کے نشان کی

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


 ناگاہ آ کے بالی سکینہؑ نے یہ کہا

کیسا ہے یہ ہجوم کدھر ہیں مِرے چچا

عہدہ علم کا ان کو مبارک کرے خدا

لوگو! مجھے بلائیں تو لینے دو اک ذرا

شوکت خدا بڑھائے میرے عمّو جان کی

میں بھی تو دیکھوں شان، علیؑ کے نشان کی


عباسؑ مسکرا کے پکارے کہ؛ آؤ آؤ

عمّو نثار پیاس سے کیا حال ہے بتاؤ

بولی لپٹ کے وہ کہ میری مشک لیتے جاؤ

اب تو علم ملا تمہیں پانی مجھے پلاؤ

تحفہ کوئی نہ دیجیے نہ انعام دیجیے

قربان جاؤں پانی کا اک جام دیجیے


میر انیس

No comments:

Post a Comment