Friday, 1 October 2021

کسی کو قتل کرنا ہو چھری کی کیا ضرورت ہے

 کسی کو قتل کرنا ہو چُھری کی کیا ضرورت ہے

ملاوٹ دودھ میں کر دو زہر کا کام کر دے گی

ملاوٹ سے ہی کاٹو گے دوا خانے کے چکر تم

تمہاری صحت کا پہیہ یہ ایسا جام کر دے گی

وقت سے پہلے چکھ لو گے مزہ تم موت کا ایسے

مرو گے تو بیماروں میں تمہارا نام کر دے گی

جو مرنا ہو کبھی تم کو، کبھی بھی زہر نہ کھانا

کہ جعلی زہر کی شیشی تمہیں ناکام کر دے گی

ملاوٹ میں جیۓ ہیں تو ملاوٹ سے مریں گے ہم

نہ تھا معلوم جیون سے یہ نفرت عام کر دے گی

ملاوٹ باتوں میں اور ملاوٹ رشتے ناطوں میں

تمہیں معلوم تھا قیصر یہ سچ بدنام کر دے گی


فاروق قیصر

المعروف انکل سرگم

No comments:

Post a Comment