Friday, 1 October 2021

ایک لامحدود جہاں ہر چیز ممکن ہے

 ایک لامحدود 


کلائی پر بندھے

اوقاتِ بے مصرف کے آلے کو

تلائی کے تلے رکھا

ہتھیلی گال کے نیچے کشادہ کی

سرہانہ سر کے نیچے سے اٹھا کر

سر پہ رکھا

دونوں گُھٹنے پیٹ سے جوڑے

غمِ دنیا کے دفتر کو سمیٹا

راحتِ محدود کا عادی بدن

بستر پہ چھوڑا

ایک لامحدود میں پہنچا

جہاں ہر چیز ممکن ہے


احمد حسین مجاہد

No comments:

Post a Comment