Friday, 22 October 2021

معجزہ یہ کبھی تو ہو جائے

 معجزہ یہ کبھی تو ہو جائے

تُو میری جستجو میں کھو جائے

چشمِ بینا وہی تو ہوتی ہے

دُکھ پہ جو ہر کسی کے رو جائے

آگہی کے عذاب تھوڑے ہیں

بے ضمیری کبھی بھی سو جائے

ہجر والوں پہ ہنس رہے ہو میاں

اور اپنا کوئی جو کھو جائے

بے وفا کو یوں بددعا دی ہے

عشق ہم سے ہی تجھ کو ہو جائے


لامعہ شمس

No comments:

Post a Comment