Tuesday, 22 March 2022

بیٹھ کے دونوں محبت سے سنا کرتے تھے

 بیٹھ کے دونوں محبت سے سنا کرتے تھے 

شکر کے کلمے اذانوں میں پڑھا کرتے تھے 

وہ تہجد میں کسی اور کو مانگے، روئے 

ہم کہ جس شخص کو پانے کی دعا کرتے تھے 

جنگ ہارا میں انا کی، کہ محبت میں میاں

ہار بھی جیت ہے پُرکھوں سے سنا کرتے تھے 

میں کہ جس شہر سے لوٹا ہوں وہاں پر آفاق

لوگ اللہ کو بھی مطلب سے ملا کرتے تھے


آفاق خالد

No comments:

Post a Comment