تم سمجھ نہ پاؤ گے
کیسے یہ بتاؤں میں
فرقتوں کا مطلب کیا، قربتوں کا مقصد کیا
سوچنے لگوں تو پھر، آنکھ میں نمی آئے
اشکبار آنکھوں میں پیار کی چمک آئے
دردِ دل حقیقت ہے
پیار نور و نکہت ہے
قربتوں کی خواہش کی، فرقتیں ملیں مجھ کو
فرقتوں کا کیا مطلب، قربتوں کا کیا مقصد
کیسے یہ بتاؤں میں
تم سمجھ نہ پاؤ گے
سبیلہ انعام صدیقی
No comments:
Post a Comment