عارفانہ کلام نعتیہ کلام
یہ مِرا دستِ ہنر نعتﷺ نہیں لکھ سکتا
لکھنا چاہے ہے مگر نعت نہیں لکھ سکتا
کارِ توحید ہے اوصافِ پیمبرﷺ لکھنا
مجھ سا کم ظرف بشر نعت نہیں لکھ سکتا
لکھ کر روتا مجھے روتے ہیں ماں باپ مِرے
جانتے ہیں کہ پسر نعتﷺ نہیں لکھ سکتا
بس اسی بات سے آنکھوں میں نمی رہتی ہے
حمد لکھ لیتا ہوں مگر نعت نہیں لکھ سکتا
سبز گنبد کے ٭توسل نے مجھے سبز کیا
ورنہ میں سُوکھا شجر نعت نہیں لکھ سکتا
وسیم عون نقوی
٭توسل: وسیلہ
No comments:
Post a Comment