عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تکمیل دیں کی ہو گئی میرے نبیؐ کے بعد
کوئی نبی نہ آئے گا میرے نبیؐ کے بعد
شیطانی اولیاء نے تو آنا ہے بار بار
جبریل بھی نہ آئے گا میرے نبیؐ کے بعد
زندہ گئے تھے عرش پہ عیسیٰؑ ہیں اک نبی
ٹوٹے گی اب صلیب یہ میرے نبیؐ کے بعد
کافر یہ چاہتا ہے بدل دے قرآں مبین
اترے گی نا کتاب ہی میرے نبیؐ کے بعد
عشقِ رسولﷺ میں تو یہ مومن نثار ہے
چاہے گا کس کو اور یہ میرے نبیؐ کے بعد
تکمیل دیں کی ہو گئی نعمت ہوئی تمام
نعمت رہی ہے کون سی میرے نبیؐ کے بعد
دجال چھوٹا آیا ہے مرزا کے روپ میں
دجال بڑا بھی آئے گا میرے نبیؐ کے بعد
معین لہوری رمزی
No comments:
Post a Comment