Tuesday, 6 September 2022

کوئی بھی خواب مکمل نہیں بتایا گیا

 کوئی بھی خواب مکمل نہیں بتایا گیا 

مجھے ہمیشہ ضرورت سے کم دکھایا گیا 

میں ایک عمر رہا تنگ قید خانے میں 

پھر اس کے بعد مجھے روشنی میں لایا گیا 

وہ جاگتے میں کبھی زیر ہونے والا نہ تھا 

سو، کارروائی سے پہلے اسے سلایا گیا 

تمام اہلِ علاقہ نے ہاتھ جوڑے تھے 

مگر جو فیصلہ تھا ہو بہو سنایا گیا 

میں تھک کہ بیٹھ گیا بیچ راستے میں تراب 

کہ مجھ سے بارِ رفاقت نہیں اٹھایا گیا


تراب گردیزی

No comments:

Post a Comment