عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جبیں سفر میں ہے طیبہ قریب ہو جائے
مقام طے ہے تو جنت نصیب ہو جائے
ہمارے لفظ حضوری کا ہجر پڑھتے رہیں
ہمارا نُطق نوا کا نقیب ہو جائے
خدائے عشق ہمیں تجھ سے ہے سب کچھ درکار
تِرا حبیبﷺ ہمارا حبیبﷺ ہو جائے
مرض ہے عشق، مداوا حضورؐ آپ کا نام
اگر یہ نامﷺ ہمارا طبیب ہو جائے؟
حضورؐ آپؐ کی مدحت کا کچھ صلہ تو ملے
مِرے سخن کا زمانہ رقیب ہو جائے
میں سو بھی جاؤں تو آنکھیں سفر کریں ارشاد
کہ خواب زارِ مدینہ نصیب ہو جائے
ارشاد نیازی
No comments:
Post a Comment