Tuesday, 6 September 2022

زمان بھی حسین کا مکان بھی حسین کا

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسینؑ


زمان بھی حسینؑ کا، مکان بھی حسینؑ کا

ہے کربلا کے بعد کل جہان بھی حسینؑ کا

فرات سے دمشق تک دمشق سے حجاز تک

گلی گلی میں تذکرہ ہے آج بھی حسینؑ کا

نمازِ حُر پہ آج تک نماز کو بھی ناز ہے

جو کربلا میں ہو گیا تھا مقتدی بھی حسینؑ کا

عروج جو عطا کیا ہے کربلا میں عشق کو

تبھی سے نام جپ رہی ہے عاشقی بھی حسینؑ کا

غرور خاک ہو گیا تھا تشنگی کا جس گھڑی

نہ توڑ پائی حوصلہ یہ تشنگی بھی حسینؑ کا

حسینؑ سرکشی کا ایسا سر کچل گئے عتیق

کہ نام سن کے بھاگتی ہے سرکشی حسینؑ کا

عتیق ہو، یا مصطفٰیﷺ کا کوئی بھی غلام ہو

نفس نفس، گھڑی گھڑی ہے مقتدی حسینؑ کا


عتیق واصل

No comments:

Post a Comment