پاکستان کا ٪40 رقبہ اس صدی کے سب سے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے خدارا متاثرین کی حتی المقدور امداد کیجیے
مبتلائے قیامت ہے میرا وطن
زیرِ بارِ مصیبت ہے میرا وطن
ایک سیلاب نے سب تباہ کر دیا
بے بسی کی علامت ہے میرا وطن
ہر طرف آہ و رنج و الم کی فضا
سسکیوں کی حکایت ہے میرا وطن
اب تو نکلو خدارا! مدد کے لیے
اب گرفتارِ آفت ہے میرا وطن
یاں سیاست برائے ریاست نہیں
یاں شکارِ سیاست ہے میرا وطن
ہاں مگر خدمتِ خلق میں پیش پیش
اک نشانِ سخاوت ہے میرا وطن
ایک خلقت ہے واصل مدد میں مگن
پاسبانِ اخوت ہے میرا وطن
عتیق واصل
No comments:
Post a Comment