عارفانہ کلام نعتیہ کلام
یوں دل میں بسا ہے میرے سودائے محمدﷺ
ہر لمحہ خیالوں میں میرے چھائے محمدﷺ
ہم جیسے گناہگاروں کی بخشیش کے لیے ہی
کونین کی محفل میں میرے آئے محمدﷺ
خیرات محبت میں درِ نورﷺ پہ بیٹھے
ہاتھوں میں لیے کاسہ ہیں شیدائے محمدﷺ
میں اور کسی در پہ بھلا کیسے جھکوں گی
منزل ہے میری نقش کفِ پائے محمدﷺ
اے کاش، کہ سمجھے کبھی یہ ملتِ بیضا
پیغامِ محبت کو یہاں لائے محمدﷺ
وہ نور کا پیکر ہیں شہﷺ کون و مکاں ہیں
ہے تاب یہ کس میں کہ سمجھ پائے محمدﷺ
تحریم چودھری
No comments:
Post a Comment